ابنا:جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جشن آزادی گلگت بلتستان پورے اہل وطن کے لئے ایک پرمسرت دن ہے اور جشن آزادی گلگت بلتستان کے شہداء مشترکہ قومی ہیروز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد وطن عزیز پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا اس خطے کے عوام کی وطن دوستی کی اعلٰی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے پرامن اور محنت کش عوام کو آزادی کے بعد وہ مواقع نہیں ملے، جن کے وہ حقدار تھے، یہاں تک کہ انہیں گذشتہ کئی دہائیوں سے مکمل بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا گیا۔علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق اور اس خطے کو مکمل صوبائی حقوق دینے میں مزید تاخیر اس خطے کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں مزید اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے جشن آزادی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پوری قوم سے تعلق رکھتے ہیں اور مشترکہ قومی ہیروز ہیں۔ انہوں نے شاہراہ قراقرم میں رونما ہونے والے تین اہم سانحات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی طاقتیں اس خطے کے پرامن عوام کو جنگ وجدل میں دھکیلنا چاہتی ہیں، جس کا مقصد وطن دوست عوام کو تعمیر و ترقی سے روکنا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کی عوام کو جشن آزادی گلگت بلتستان کی مناسبت سے مبارکباد بھی پیش کی۔...../169
2 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 361891
یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر اپنے پیغام میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حقوق اور اس خطے کو مکمل صوبائی حقوق دینے میں مزید تاخیر اس خطے کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں مزید اضافہ کرنا ہے۔